نہ انصاف، نہ جمہوریت، نہ امن: دنیا کا کوئی سمجھدار شخص پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں کرے گا؟

ٹرمپ کا داماد پاکستان میں سیون سٹار ہوٹل چھوڑ ڈھابے کے لیے سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔ جس ملک میں امن و امان نہیں ، دہشتگردی ہے ، جہاں انصاف اور جمہوریت نہیں ، جہاں گروتھ ریٹ گر رہا ہے ، جہاں ایکسپورٹس کم ہورہی ہیں ، جہاں ہر کام کرنے والا یا کچھ نا کچھ ہنر رکھنے والا ملک چھوڑ کر نکل رہا ہے ، جہاں نا بڑے بڑے کاروبار محفوظ ہیں نا بڑے بڑے کاروباری حضرات ، وہاں دنیا کا بیوقوف سے بیوقوف شخص بھی سرمایہ کاری نہیں کرے گا اور ٹرمپ اور اس کا خاندان تو بہت گھاگھ بزنس مین ہیں۔

نیز یہ بھی نوٹ فرما لیجیے کہ ان سب تباہیوں کی ذمہ دار پاک فوج ہے جس کی تباہ کن پالیسیز نے ملک کو اس نہج تک پہنچا دیا ہے اور ان سب چیزوں کی نشاندہی ملک سے غداری نہیں ہے۔ ٹرک کی بتیاں تو دور آپ لوگ تو اگر بتیوں کے بھی پیچھے چلنا شروع ہوچکے ہیں۔ احتیاط کیجیے۔

تحریر: اینکیڈو ریبورن

شیئر کریں

تازہ ترین خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top