انہیں شاہ خرچیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے۔۔

انہیں شاہ خرچیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے۔ پارلیمنٹ لاجز سے متصل ممبران پارلیمنٹ کی نئی رہائش گاہیں 104 فیملی سوٹس (پارلیمنٹ لاجز فیز ٹو) کو مکمل کرنے کے لیے سی ڈی اے کو 30 جون کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے جس میں 500 ایئر کنڈینشرز اور لابیز میں وی آر ایف سسٹم لگانے کے لیے ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں، جس پر ایک ارب نو کروڑ روپے لاگت آئے گی، جبکہ 500 سرونٹ کوارٹرز بھی بنیں گے۔

یہ پراجیکٹ چار بلاکس پر مشتمل ہے۔ بلاک اے اور بی میں ممبران پارلیمنٹ کے رہائشی اپارٹمنٹس ہوں گے۔ سی بلاک میں شاپس، جم، سوئمنگ پول وغیرہ ہوں گے جبکہ ڈی بلاک میں مسجد تعمیر کی جا رہی ہے۔

بلاک اے اور بی مکمل ہے جس کی فنشنگ کا کام جاری ہے، سی بلاک کا سٹرکچر تیار ہے اور مسجد کی آخری چھت ڈالی جا رہی ہے۔ مجموعی پراگرس 76 فی صد ہے لیکن اے اور بی بلاک کا قبضہ 30 جون تک دے دیا جائے گا۔

سی ڈی اے نے سول ورکس کا ٹھیکہ دو ارب نوے کروڑ روپے میں دیا ہے۔ اب ایئر کنڈینشنرز لگانے کے لیے ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔ 104 فیملی سویٹس ہیں اور ہر سویٹ میں پانچ اے سی لگیں گے!

(جنگ اخبار)

شیئر کریں

تازہ ترین خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top